پی ٹی آئی دور کے ملکی و غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال کے دوران ملکی اور غیر ملکی اداروں سے 24 ہزار 242 ارب قرض لیا،وزارت خزانہ

  پی ٹی آئی دور کے ملکی و غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی دور میں لیے گئے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کر دی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال مزید پڑھیں

پچھلے دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگئے ہیں آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق ہماری ٹیم نے کام مکمل کرلیا ہے، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، ہم سب مل کرپاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب

 وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پچھلے دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگئے ہیں، آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق ہماری ٹیم نے کام مکمل کرلیا ہے، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، ہم سب مل کرپاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے ایف بی آر کی تقریب سے مزید پڑھیں

گلگت بلتستان میں کل 25 مئی کو چھٹی کا اعلان

گلگت بلتستان میں یوم تکریم پاکستان کے سلسلے میں کل 25 مئی کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو اور محکمہ صحت کے حکام کل اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

اسدعمر کو جیل سے رہا کردیا گیا

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسدعمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔  اسد عمر کو اب سے کچھ دیر پہلے جیل سے رہا کیا گیا ، رہائی کے بعد وہ جیل سے روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس بھی مزید پڑھیں

آرمی چیف سے آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال ملاقات میں فوجی و پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سے نائب وزیر دفاع اور آذربائیجان کی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولی یوف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز مزید پڑھیں

روہڑی کے قریب شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں حادثے کے باعث ریلوے کا اپ ٹریک بلاک

روہڑی کے قریب شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے باعث ریلوے کا اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔ منگل کے روز کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے پہلے پیش آیا جہاں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے مزید پڑھیں

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت دیگرشہروںآ ندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میا نوا لی ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان ، ملتان ، رحیم یار خان، بہاولپور،راجن پور ،خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات ،گو جرانوالہ ، سیا لکو ٹ ، نارو وال ، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹو مزید پڑھیں

صدرعارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا کردار ادا کیا جو پی ٹی آئی چھوڑ کر جارہے وہ پہلے صدرمملکت سے ملتے ہیں، پریزیڈنسی خود کو بچانے کیلئے تھپکی لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا دعویٰ

 سابق وفاقی وزیر اور سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا کردار ادا کیا، جو پی ٹی آئی چھوڑ کر جارہے وہ پہلے صدر مملکت سے ملتے ہیں ، پریزیڈنسی خود کو بچانے کیلئے تھپکی لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔ انہوں مزید پڑھیں

اہم شخصیت کی وزیراعظم سے 25 مئی کی چھٹی کی درخواست

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے 25 مئی کو عام تعطیل کی درخواست کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 25 مئی کوعام تعطیل کا اعلان کریں تاکہ عوام شہدا کو خراج تحسین پیش کریں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر 25 مئی کی مماثلت سے چھٹی کا نوٹی فکیشن گردش مزید پڑھیں

سانحہ 9 مئی میں مطلوب خدیجہ شاہ گرفتار

سانحہ 9 مئی میں مطلوب خاتون خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ سرکاری ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق خدیجہ شاہ سی آئی اے اقبال ٹاون میں پیش ہوئیں جہاں انہیں باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے مزید پڑھیں