ملک میں جاری گرمی کی لہر میں مزید شدت کا خدشہ بیشتر علاقوں کے درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی میں شدت کی پیشگوئی کردی۔ ملک میں جاری گرمی کی لہر اور لوڈ شیڈنگ نے پہلے ہی عوام کو پریشان کررکھا ہے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، اسلام آباد میں بھی سورج آنکھیں مزید پڑھیں

اللہ جانے مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا، شیخ رشید موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی، جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا بیان

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو پارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں ان کی حیثیت دلہن اک رات کی سے زیادہ نہیں، دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی لیکن بکنے کا دھبہ کبھی نہیں مٹتا، نسلی اوراصلی مشکل وقت مزید پڑھیں

میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کو مشکلات صوبائی وزیر سعید غنی نے 9 ارکان کم ہونے کا اعتراف کرلیا

کراچی  سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے اعتراف کیا ہے کہ اگر میئر کراچی کے لیے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان مل جائیں تو ہمارے 9 ارکان کم ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی کی جانب سے الیکشن کے بعد سے تحریک انصاف سے مزید پڑھیں

زمان پارک کے راستے کھل گئے‘ عمران خان کی سکیورٹی میں اضافہ سابق وزیراعظم کی سکیورٹی پر پہلے 106 اہلکار تعینات تھے‘ اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر 200 کردی گئی

  لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی طرف جانے والے راستے کھول دیئے اور سابق وزیراعظم کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، لاہور کے مزید پڑھیں

عمران خان نےایک بار پھر گرفتاری کاخدشہ ظاہر کردیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےایک بار پھر گرفتاری کاخدشہ ظاہر کردیا۔  سابق وزیر اعظم  نے کہا کہ 80فیصد امکانات ہیں 23مئی کو اسلام آباد میں مجھے گرفتار کرلیاجائےگا۔ ہماری پوری قیادت اس وقت جیل میں ہے،پولیس نے زمان پارک کے اطراف تمام سڑکیں بند کردی ہیں،حکومت کہہ رہی ہے میرے گھر میں40دہشتگرد چھپے ہوئےہیں،وہ مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ کاروباری شخص ہیں،پاکستان کیخلاف سوچ بھی نہیں سکتا۔ میں نے سیاست چھوڑ دی ، عہدوں سے بھی استعفی دیدیا ہے۔میں انفرادی طور پر ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔ مزید پڑھیں

جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی ملاقات

اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی ہے۔ اس ضمن میں ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید پڑھیں

ہیومن رائٹس واچ کا گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ زیر حراست افراد کو پاکستانی قانون کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کرنا چاہئے، ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد احتجاج کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ پاکستانی پولیس نے عمران خان کی مزید پڑھیں

ساس کی فرمائش پر فیصلے آرہے ہیں، سوموٹو ’ساسو‘ موٹو بن گیا، مریم نواز 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، فوجی تنصیبات پر منصوبہ بندی سے حملہ کیا، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے مقدمات فوجی عدالتوں میں لے جانے کی حمایت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سول عدالتیں پی ٹی آئی کی آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔ لاہور میں ن لیگ کے علماء و مشائخ ونگ پنجاب سے خطاب میں مریم نواز مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کی خواہش ہے کراچی کو ایک نوجوان میئر ملنا چاہئے، فاروق ستار اگر پیپلز پارٹی کا میئر آیا تو ضلعوں کے درمیان زبردست پولرآئزیشن ہوگی، ایم کیو ایم

رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی کی خواہش ہے کراچی کو ایک نوجوان میئر ملنا چاہئے۔  فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ کراچی کو ایک نوجوان میئر ملنا چاہئے، متحدہ کے دونوں ادوار لوگوں کو یاد ہیں۔ انہوں نے کہا مزید پڑھیں