جرائم قابو نہ کرنے پر سکھر کے چاروں ایس ایچ اوز معطل ایس ایس پی نے 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف بھی کیا ہے، پولیس ذرائع

سکھر میں جرائم قابو نہ کرنے پر شہر کے چاروں ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا۔ ایس ایچ اوز کو معطل ایس ایس پی سکھر کی جانب سے کیا گیا جب کہ چاروں ایس ایچ اوز کی ایک درجہ تنزلی بھی کردی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 11 پولیس اہلکاروں مزید پڑھیں

متنازع مردم شماری: ایم کیو ایم کی اسٹیک ہولڈرز کانفرس بلانے کی تیاری کانفرنس میں مردم شماری سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

کراچی اور حیدرآباد کی متنازع مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے بڑی بیٹھک بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں چھ اور حیدرآباد میں سات مئی کو اسٹیک ہولڈرز کانفرس بلائی جائے گی، جس میں سیاسی، مذہبی جماعتوں، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو مدعو کیا جائے گا۔ اسٹیک مزید پڑھیں

یہ کل اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیں ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں بجٹ کا بہانہ بنایا تو عدالت سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کا الیکشن مانگیں گے، کل مذاکرات میں 14مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑنے کا بتا دیں، نگران حکومتوں کی آئینی حیثیت بھی ختم ہوگئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ کل اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیں ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں، ببجٹ کا بہانہ بنایا تو عدالت سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کا الیکشن مانگیں گے، کل مذاکرات میں14مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑنے کا بتا دیں، آئندہ ہفتے پتا چل جائے مزید پڑھیں

اصل مسئلہ ستمبر، عمران خان چاہتا موجودہ چیف جسٹس کی موجودگی میں الیکشن ہوں ہم چاہتے کہ الیکشن مقررہ وقت یعنی اکتوبر میں ہوں گے، ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، عمران خان سے مذاکرات کرنا بےسود ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی گفتگو

 وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ ستمبر ، عمران خان چاہتا موجودہ چیف جسٹس کی موجودگی میں الیکشن ہوں، ہم چاہتے کہ الیکشن مقررہ وقت یعنی اکتوبر میں ہوں گے، ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، عمران خان سے مذاکرات کرنا بےسود ہے۔ انہوں نے مزید پڑھیں

حکومت اورپی ٹی آئی کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کاوقت تبدیل

حکومت اورپی ٹی آئی کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کاوقت تبدیل کردیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مطابق مذاکرات کل صبح11بجے کے بجائے رات 9 بجے ہونگے۔ مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی مصروفیات کے باعث وقت تبدیل کیا گیا،مذاکرات سینیٹ سیکریٹریٹ میں ہونگے دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید پڑھیں

مذاکرات 70 فیصد کامیاب ہو چکے، شہباز شریف کیلئے اپنی رائے منوانا چیلنج ہے،فواد چودھری

لاہور پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز کا گروپ مذاکرات نہیں چاہتا، شہباز شریف کیلئے ن لیگ میں اپنی رائے منوانا چیلنج ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا 70 فیصد مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں، ایک وقت پر الیکشن کرانے پرا تفاق ہو چکا مزید پڑھیں

مردم شماری کے اعداد وشمار جاری، سیاسی جماعتوں کے تحفظات برقرار کراچی میں ایک کروڑ 78 لاکھ 19 ہزار 110 افراد کا شمار ہوچکا ہے، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے مردم شماری کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں اور دوسری طرف سیاسی جماعتوں کے مردم شماری پر تحفظات بھی برقرار ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ساتویں خانہ و مردم شماری میں اب تک کے اعداد و شمار کے تحت 23 کروڑ 90 لاکھ 17 ہزار 494 افراد کو شمار کیا جا چکا مزید پڑھیں

پاک فضائیہ کا ایک اور طیارہ سُوڈان سے 140 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا تمام افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

پاک فضائیہ کا طیارہ سُوڈان میں پھنسے 140 پاکستانیوں کو لیکر آج صبح کراچی پہنچ گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے انخلاء کا مشن بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح پاک فضائیہ کا ایک اور مزید پڑھیں

خواجہ آصف قانون اور اخلاقیات کی حد میں رہیں، ثاقب نثار کا ردعمل

 سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف قانون اور اخلاقیات کی حد میں رہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنے میں خواجہ آصف اور ن لیگ گوئبلز کو بھی پیچھے چھوڑ گئے، اگر مزید پڑھیں

کراچی ائیرپورٹ پر ٹپ مانگنے کا واقعہ‘ غیرملکی وی لاگر کی ویڈیو وائرل انتظامیہ نے نوٹس لے لیا، پرائیویٹ کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن

 کراچی ائیرپورٹ پر ٹپ مانگنے کا واقعہ پیش آنے کے حوالے سے غیرملکی وی لاگر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ پر غیرملکی مسافروں سے ٹپ مانگنے کی روایت ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے، اسی سلسلے میں کراچی ائیرپورٹ پرعملے کی جانب سے مسافروں سے سہولیات کے استعمال پر ٹپ مانگنے کا ایک اور واقعہ منظر مزید پڑھیں