پورے ملک میں کینٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے،عمران خان عوام رکاوٹیں توڑ کر آج جلسہ گاہ پہنچیں،میں جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،چیئرمین تحریک انصاف کی عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں کینٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عبوری ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج عوام رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں گے،میں آج جلسے میں مزید پڑھیں

عمران خان محفوظ نہیں ہیں تو منصورہ آ جائیں، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان محفوظ نہیں ہیں تو منصورہ آ جائیں،یہاں امن ہے ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہرگھر میں مہنگائی سے آگ لگی ہوئی ہے،زرعی ملک میں موت سستی اور آٹا مہنگا ہے،آٹے کے حصول مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کی عمران خان کے بیانیے کیخلاف حکمتِ عملی تیار مریم نواز تنظیمی کنونشنز میں حقائق عوام کے سامنے رکھیں گی، ذرائع

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ بیانیے کیخلاف حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا موجودہ بیانیہ جھوٹا ہے، ن لیگ نے عمران خان کے بیانیے کیخلاف حکمتِ عملی تیار کرلی ہے، مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے مزید پڑھیں

شہباز شریف مشاورت نہیں کر رہے، الیکشن التوا توہین عدالت ہے، صدر علوی کا خط انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ

پنجاب میں انتخابات کے التوا اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں صدر علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی ہے، سیاستدانوں، سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صدر علوی مزید پڑھیں

صدقہ فطر اور فدیہ صوم رواں سال300روپے ادا کیا جائے، دارالافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور مالدار لوگوں کیلئے مناسب ہے وہ مستحق لوگوں مدد کی نیت سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کشمش اور عجوہ کھجورکے حساب سے اداکریں

 جامعہ اشرفیہ لاہور کے دارالافتاء نے اس سال صدقہ فطر اورفدیہ صوم (روزہ کا فدیہ) گندم کی موجودہ قیمت کے حساب سے کم ازکم 300 روپے مقرر کیاہے اسی طرح گندم کے بجائے ’’جو‘‘ کے حساب سے 525 روپے ، کھجوردرمیانے درجہ کے حساب سے 2800 روپے، کشمش اوسطًا درجہ کے حساب سے 7000روپے اور مزید پڑھیں

میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے مجھے یہاں سے بھیجنے کیلیے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کردیا، عمران خان کا آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان منتقل ہونے سے صاف انکار

لاہور  عمران خان کا آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان منتقل ہونے سے صاف انکار، کہا مجھے یہاں سے بھیجنے کیلیے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کردیا، میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مزید پڑھیں

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش ، زیارت ،قلعہ سیف اللہ، کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

کوئٹہ  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش ، زیارت ،قلعہ سیف اللہ، کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری اور ندی نالوں میں تغیانی آنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا مزید پڑھیں

پولیس پر گولی چلے گی تو جواب گولی سے دیں گے، آئی جی پنجاب اگر الزام لگانے والے ثبوت پیش نہ کرسکے تو انہیں ازالہ کرنا ہوگا، ڈاکٹر عثمان انور

انسپیکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اگر پولیس پر گولی چلے گی تو اس کا جواب گولی سے دیں گے۔ لاہور پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس پرالزامات لگائے جارہے ہیں، ہمیں اور ہمارے بچوں کو دھمکیاں دی جارہی مزید پڑھیں

کراچی، شہری پورے رمضان گورنر ہاؤس میں افطاری کرسکتے ہیں، کامران ٹیسوری گورنرسندھ نے نئی اسکیم متعارف کرادی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پہلے روزے سے 30 رمضان تک گورنر ہاؤس کے دورازے کراچی کے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہری 30 دن تک گورنر ہاؤس آکر افطاری کرسکتے ہیں۔ سفید پوش افراد میں راشن تقسیم کی پریس بریفنگ میں شرکت، 20لاکھ مزید پڑھیں

کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خو شگوار رواں ہفتے ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خو شگوار ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد شہر میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ #Rain مزید پڑھیں