یورپی مبصر برائے مشرق وسطی ایلیاجے میگنیئر نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں یورپی مبصر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین اسپائی ویئر لگائے۔اسپائی سافٹ ویئر نے مزید پڑھیں
زمرہ: اہم خبریں
اہم خبریں
ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
وزیر اعظم شہباز شریف نےملکی سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف حکومتی اتحادیوں کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، استحکام پاکستان مزید پڑھیں
بی جے پی کے 18اراکین اٹھا کر اسمبلی سے باہر پھینکوا دیئے گئے
بھارتیہ جنتا پارٹی کے 18ارکان اسمبلی کو احتجاجی دھرنا دینے کے باعث معطل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کی اسمبلی میں گزشتہ 2دنوں سے ہنگامی آرائی جاری ہے، جہاں اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیر اعلی جھاڑ کھنڈ سے کئی مسائل پر جواب طلبی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ جھاڑ مزید پڑھیں
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی
پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔ ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں
جاپانیوں کو انگریزی پڑھانے کیلئے پاکستانی ٹیچرز بھیجنے کی تیاریاں، تنخواہ 4 لاکھ روپے درخواست جمع کرانے کا پروسیس کیا ہے اور کن چیزوں کی ضرورت ہے؟
وزارت برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کے ماتحت اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) جاپان کے سرکاری اسکولوں میں انگریزی پڑھانے کیلئے اساتذہ بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔ نجی ویب سائٹ ”پرو پاکستانی“ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کو انگریزی زبان کے 30 معاون اساتذہ کی فوری ضرورت مزید پڑھیں
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ کے بھائی کا بینک عملے پر تشدد، پاؤں پکڑوا لئے مقامی تاجر کے ساتھ رقم کے لین دین کا معاملہ تھا، سابق بینک مینجر
گھوٹکی میں صوبائی وزیر سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی نے بینک عملے پر تشدد کیا اور اپنے پاؤں پکڑوا کر معافی منگوائی۔ صوبائی وزیر سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی وڈیرے ظفر اللہ دھاریجو نےمبینہ طور پر بینک عملے کو گھر بلا کر تشدد کیا، ظفراللہ دھاریجو نے سابق بینک مینیجر پر مزید پڑھیں
چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار
لاہور میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو اوکاڑہ سے حراست میں لیا، نامعلوم مقام پر منتقل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے تحریکِ لبیک کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق ٹی ایل پی کے مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تین الگ الگ آپریشنز، 5 دہشت گرد ہلاک، پولیس کانسٹیبل شہید
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا صوبہ میں ضلع مہمند، ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں الگ الگ آپریشنز میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28اور 29 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مزید پڑھیں
پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی پلس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مالیاتی ٹیم کی مزید پڑھیں
آئندہ 3 روز میں مختلف شہروں میں 200 ملی میٹر تک بارش متوقع، الرٹ جاری
این ڈی ایم اے نے آئندہ 3 روز میں ملک کے مختلف شہروں میں 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہرکر دیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے مطابق آئندہ 3 دنوں میں کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے جبکہ پوٹھوہار، مردان اورلاہور ڈویژن میں مزید پڑھیں