نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی میں گھپلے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما آتشی کے مطابق اروند کیجریوال کو جمعرات کے روز شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے شراب پالیسی کیس میں مزید پڑھیں

پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کا نشانہ بننے والے ایک اور شخص کو بچا لیا خاتون اے ایس پی اور ایس ایچ او کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا

پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں پولیس نے 13 مارچ کو مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کا نشانہ بننے والے ایک شخص کو بچایا، جس پر انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس حوالے سے آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے سے نمٹنے والے ایس مزید پڑھیں

چوروں نے لاکھوں روپے اور سریا چوری کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی گھر میں موجود سامان خاکستر، ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

نوشہرہ کے علاقہ نظام پور میں چوری کی انوکھی واردات، ڈاکوؤں نے رات کے اندھیرے میں چوری کی واردات کے بعد گھر میں آگ لگا دی۔ چوری کا واقعہ مہتاب رحیم نامی شخص کے گھر میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزمان نے متاثرہ گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور 5 لاکھ روپے کا سریا مزید پڑھیں

پاکستان اور جاپان کے دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، صدر زرداری آصف علی زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا سے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، مزید پڑھیں

ملک کے چھ اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وزارتِ قومی صحت

ملک کے چھ اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی۔ وزارتِ قومی صحت کا بتانا تھا کہ 6اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جن میں کوئٹہ،چمن،پشاور،کراچی اورمستونگ میں وائرس شامل ہیں جس کے بعد مثبت ماحولیاتی نمونوں مزید پڑھیں

دہشتگردوں کا حملہ گوادرفش ہاربر کمپلیکس دھماکوں سے گونج اٹھا،فائرنگ کا سلسلہ جاری سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ،علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کر دیاگیا

بلوچستان کے علاقے گوادر میں فش ہاربر کمپلیکس شدید دھماکوں سے گونج اٹھا، دھماکوں کے بعد شدیدفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،جی پی اے کمپلیکس میں مسلح دہشتگردوں نے داخل ہوتے ساتھ ہی اچانک حملہ کر دیاجس کے بعد شدید فائرنگ اور وقفے وقفے سے دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے مزید پڑھیں

امریکی کانگریس کی کمیٹی میں پیشی، ڈونلڈ لو کے بیان پر “جھوٹ، جھوٹ” کے نعرے لگ گئے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ کی جانب سے امریکی سازش کے عمران خان کے الزامات رد کرنے پر ایوان میں نعرے لگے

امریکی کانگریس کی کمیٹی میں پیشی، ڈونلڈ لو کے بیان پر “جھوٹ، جھوٹ” کے نعرے لگ گئے، امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ کی جانب سے امریکی سازش کے عمران خان کے الزامات رد کرنے پر ایوان میں نعرے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز امریکی کانگریس(ایوان نمائندگان) کی امور خارجہ کمیٹی میں جنوبی ایشیا کے مزید پڑھیں

کچھ ہماری غلطیاں بھی ہیں،ناراض بلوچ نوجوانوں کو منانے خود جاوٴں گا،سرفراز بگٹی ملک میں بگاڑ کا حق کسی کو نہیں ہے،ناراض بلوچ تو وہ ہے جس کو ہم پیسے لےکر نوکری دیتے ہیں، سالوں سے بلوچستان کے لوگوں کے اندر نفرت گھولی جارہی ہے،تقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کچھ ہماری غلطیاں بھی ہیں،حقیقت اور تاثر میں بہت فرق ہے،ناراض بلوچ نوجوانوں کو منانے خود جاوٴں گا،ملک میں بگاڑ کا حق کسی کو نہیں ہے۔کوئٹہ میں قومی دھارے میں شامل ہونے والے نوجوانوں کے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کامزید کہنا تھا کہ ہم مزید پڑھیں

نوجوان ساتھ دیں، ملک کی تقدیر بدل دیں گے، سراج الحق

لاہور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 65 فیصد یوتھ ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہے لیکن حکمرانوں نے نوجوانوں کو دھوکا دیا اور مزید پڑھیں

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ایپلٹ ٹریبونلز قائم کر دیئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ایپلٹ ٹریبونلز قائم کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ایپلٹ ٹریبونلز قائم کئے گئے، خیبرپختونخوا کی نشستوں کیلئے جسٹس نعیم انور، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس فضل سبحان ایپلٹ ٹریبونل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید بتایا مزید پڑھیں