متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو خوش فہمی ہے کہ وہ حق پر ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کسی کو بھی خط لکھنے کے حق بجانب ہیں، لیکن وہ ملک اورجمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو مزید پڑھیں
زمرہ: اہم خبریں
اہم خبریں
وزیر داخلہ کا وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا دفتر بند کرنے کا فیصلہ دو وزارتوں کے لیے صرف ایک ہی دفتر استعمال ہوگا، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے دو وزارتوں کے لیے صرف ایک ہی دفتر کے استعمال کا اعلان کردیا۔ وزیر داخلہ نے نارکوٹکس کی کارروائیوں کو وزارت داخلہ میں ضم کر دیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کیا کہ نارکوٹکس کی کارروائیوں کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کا مقصد مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کو انتہائی مثبت قراردے دیا وفاقی حکومت صوبے کے بقایا جات بھی جلد ادا کرے گی، معاشی حالات ٹھیک نہیں،ہماری کوئی ایسی ڈیمانڈ نہیں جو پوری نہ ہوسکے، امید ہے کہ وزیراعظم کا وعدہ کوئی جھوٹ یا دھوکا نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی میڈیا سے گفتگو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ و زیراعظم نے کے پی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، وفاقی حکومت صوبے کے بقایا جات بھی جلد ادا کرے گی، پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں،ہماری کوئی ایسی ڈیمانڈ نہیں جو مزید پڑھیں
دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ:پاکستانی شہری بغیرویزے کے کربین جزائرپر مشتمل ملک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو جاسکتے ہیں بین الاقوامی کرکٹ کی مشہور شخصیت برائن لارا ‘ علاوہ کائرون پولارڈ، سنیل نرائن، ڈیرن براوو وغیرہ کا تعلق بھی یہیں سے ہے
پاکستانی پاسپورٹ کا شمار دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹوں میں ہوتا ہے اور اکثر ملکوں کی جانب سے پاکستانیوں کو اپنے ہاں آنے کے لیے کڑی شرائط کے بعد ویزا دیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود چند ملک ایسے ہیں جہاں کا سفر کرنے سے پہلے آپ کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہے انہی مزید پڑھیں
اسلام آباد میں لیزر کلینکس میں خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف جی سکس ون میں لیزر کلینک گئی جہاں ٹریٹمنٹ کے دوران شک ہوا وڈیو بنائی جا رہی ہے، جب اٹھ کر دیکھا تو کھڑکی کے پیچھے لڑکا موجود تھا۔ متاثرہ خاتون کا اندراج مقدمہ کی درخواست میں بیان
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لیزر کلینکس میں خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون بارہ کہو کی رہائشی ہے جس نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں بتایا مزید پڑھیں
رشوت ستانی اور اقرباءپروری جیسی لعنتوں کا سختی سےقلع قمع کر دینا چاہیے .بانی پاکستان کی تقریرکو کس نے سنسرکرنے کی کوشش کی؟ پاکستان کا کوئی حکمران قوم سے کیئے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کرسکا‘ پچہتر سالوں میں ملک میں رشوت ستانی اور اقرباءپروری نے فروغ پایا ہے اور ملک اس دلدل میں مزید دھنستا جارہا ہے اور آج بھی ملک کے بیشتر مسائل انہی دوبرائیوں سے جڑے ہوئے ہیں . رپورٹ
قیام پاکستان سے آج تک کوئی بھی سول یا فوجی حکمران قوم سے کیئے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کرسکاہندوستان میں لاگو قوانین میں سول بیوروکریسی کو بالادستی حاصل تھی افسرشاہی کے اعلی ترین عہدوں پر انگریزتعینات تھے. ملک کے قیام سے محض تین دن پہلے بانی پاکستان نے11اگست 1947میں نوزائیدہ مملکت کے لیے بنیادی مزید پڑھیں
سی پیک کے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھنے کو تیار ہیں، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کو تیار ہے جبکہ ٹیکسٹائل اور اسٹیل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ ترقی، خوشحالی مزید پڑھیں
پنجاب حکومت نے مرسڈیز کے پانچ ٹائر تبدیل کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے کی گرانٹ مانگ لی
اسلام آباد(شہزاد پراچہ) وزیراعلیٰ آفس پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر استعمال VVIP ہائی سیکیورٹی (بلٹ پروف) مرسڈیز آرمرڈ کار S-600-L کے پانچ ٹائروں کی تبدیلی اور دیگر کاموں کے لیے 2 کروڑ 72 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ مانگی ہے۔ دستیاب خط کے مطابق وزیراعلیٰ آفس پنجاب نے وی وی آئی پی مزید پڑھیں
گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ جمعرات کے روز کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ، شمالی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، مزید پڑھیں
آصف زرداری، محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ صدر مملکت نے فیصلہ معاشی چیلنجز کے پیش ِنظر کیا، ترجمان ایوان صدر
صدر مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے اپنی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا، آصف علی زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر مزید پڑھیں