بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی کو رہائی مل گئی پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں

پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کی کوششوں کے باعث بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی شہری کو رہائی مل گئی۔ ترجمان کے مطابق شمون نامی پاکستانی شہری نے غلطی سے سرحد عبور کی تھی، جس کے سبب بھارتی فوجیوں نے جاسوس سمجھ کر شمون کو بھارتی جیل میں بند کر دیا تھا۔ شمعون نے بتایا مزید پڑھیں

رجب طیب اردگان کا آصف زرداری کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی آصف زرداری نے طیب اردگان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا، آصف علی زرداری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں صدور نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رجب طیب اردگان مزید پڑھیں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے الیکشن میں ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوئے، جاوید لطیف اگر میرا ووٹ ہوتا تو میں محمود اچکزئی کو دیتا، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے انتخابات میں اپنی ناکامی پر کہا ہے کہ جب ساری باتیں کرنا ضروری ہوں گی تو میں چپ کا روزہ توڑوں گا، انتخابات میں آئندہ انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے، ہونا یہ چاہئے کہ جس کا ووٹ ہو وہی نکلے، 2024 میں کہیں سے اٹھایا مزید پڑھیں

حسن اور حسین نواز پاکستان پہنچ گئے حسن اور حسین نواز ترکش ایئر کی پرواز 714سے استنبول سے آج لاہور پہنچے،سخت سیکورٹی میں جاتی امراء لے جایا گیا،والد اور بہن مریم نواز سے ملاقات کی،والدہ کی قبر پر حاضری بھی دی

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز ترکش ایئر کی پرواز 714سے استنبول سے آج لاہور پہنچے۔ائیرپورٹ پہنچنے پر خاندان کے قریبی افراد نے ان کا استقبال کیا جہاں سے سخت سیکورٹی میں حسن نواز اور حسین نواز کوجاتی امراءلے جایا گیا ہے ۔حسن مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کردیا، علی امین گنڈا پور کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی ، الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو مزید پڑھیں

نئے آئی ایم ایف پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، بلومبرگ ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیرِ خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے میں مدد گار ہوگی، محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا۔ امریکی جریدے کی رپورٹ

امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ جے پی مارگن کے سابق بینکر محمد اورنگزیب کی بطور وزیرِ خزانہ تعیناتی پاکستان کے لیے مثبت فیصلہ ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیرِ خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔ اپنی ایک رپورٹ میں بلومبرگ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مزید پڑھیں

وزیراعظم جلد بینکوں کو پابند کریں گے کہ لوگوں سے پیسے لیتے ہیں تو ان پر خرچ بھی کرو ڈویژن کی سطح پر چھوٹے کاروبار کیلئے قرض دو، تاکہ ملکی آمدن میں اضافہ ہوسکے،ا صل مسئلہ ریونیو بڑھانا، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے، ن لیگی رہنماء مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم بینکوں کو پابند کریں گے کہ لوگوں سے پیسے لیتے ہیں تو ان پر خرچ بھی کرو،ڈویژن کی سطح پر چھوٹے کاروبار کیلئے قرض دو، تاکہ ملکی آمدن میں اضافہ ہوسکے،ا صل مسئلہ ریونیو بڑھانا، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مزید پڑھیں

ملتان میں عمارت گر گئی، 7 افراد جاں بحق

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملتان کے علاقے محلہ جوادیاں کے سبیل چوک میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام مزید پڑھیں

بلوچستان کابینہ سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان کابینہ کو سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ 2 مرحلوں میں تشکیل دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کے 5، پیپلز پارٹی کے 3، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا ایک مزید پڑھیں

وفاقی وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے، اسحاق ڈار وزیر خارجہ ہوں گے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے ارکان کو دیئے جانے والے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ اور محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کو قلمدان سونپے جانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق خواجہ آصف دفاع ، دفاعی پیداوار مزید پڑھیں