قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی ہال میں نومنتخب اراکین کو نشستیں الاٹ کر دی گئیں،حکومتی بنچز پر قائد ایوان کیساتھ پہلی نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کو الاٹ کی گئی ،حکومتی بنچز پرنواز شریف کیساتھ شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی نشست الاٹ کی گئی مزید پڑھیں
زمرہ: اہم خبریں
اہم خبریں
جی ڈی اے کا یومِ سیاہ، سندھ بھر میں اتحادی جماعتوں کی ریلیاں اور دھرنے کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید مذمت
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں جی ڈی اے ، جماعت اسلامی ، جے یوآئی اور دیگر جماعتوں کےکارکنوں نے احتجاج کیا، شہر قائد میں پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف سندھ کی اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔ تینوں جماعتوں کی جانب سے مزید پڑھیں
بھارت کا گگن یان مشن کیا ہے اور اس کے گرد سنسنی کیوں؟ بھارتی خلابازو کو روس میں تربیت دی گئی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سنسنی خیز انداد میں ان چار خلا بازوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جو بھارت کے گگن یان مشن پر جائیں گے۔ یہ اعلان کئی دن تک ناموں کو راز میں رکھنے کے بعد ایسی سنسنی پھیلا کر کیا گیا گویا بھارت مریخ پر مشن بھیج رہا ہو۔ لیکن مزید پڑھیں
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور سابقہ خاتون اول نے صحت جرم سے انکار کردیا
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور سابقہ خاتون اول نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس پر سماعت کی، اس موقع مزید پڑھیں
میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں، عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیئے، سٹرکچرل ریفارم کرنا ہوں گی، مسائل کی جڑ تک پہنچ کر انہیں ختم کریں گے۔ مریم نواز کا اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اظہار خیال
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت دربار ہال سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفننگ مزید پڑھیں
اگر صدر ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں تو وہ اجلاس سمن نہ کریں، اسحاق ڈار صدر اگر سمری پر دستخط نہ کریں تو مطلب ہے کہ وہ نہیں چاہتے اجلاس ہو، آئین سے کھیل کھیلا جارہا ہے، صدر کو چاہیے تھا کہ اس مسئلے کو طریقے سے حل کرتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر صدر ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں تو وہ اجلاس سمن نہ کریں، آئین سے کھیل کھیلا جارہا ہے، صدر کو چاہیے تھا کہ اس مسئلے کو طریقے سے حل کرتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کردیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج، منتقلی اور کوائف میں در ستگی کروائی جا سکتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو فارم 21، 22، 23 جمع کروائے جاسکتے ہیں،ووٹ اندراج، منتقلی اور کوائف کی درستگی ضمنی انتخابات کا شیڈول مزید پڑھیں
سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا
سینیٹر سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوادیا،سرفراز بگٹی کل رکن بلوچستان اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گ یاد رہے سرفراز بگٹی نگران وفاقی حکومت میں نگران وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں ، انہوں نے 2 ماہ قبل پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان مزید پڑھیں
ہمارے ارکان نے حلف اٹھا لیا، جلد اسپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کریں گے، شوکت بسرا لاہور : پی ٹی آئی کے 99 رہنماؤں کی نجی ہال میں تقریب حلف برداری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ ہم پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلی پنجاب کا انتخاب جلد کریں گے، ہارے ہوئے مینڈیٹ کو پنجاب اسمبلی میں بٹھانا عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے برابر ہے، ان کی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلنے دیں گے۔ یاد رہے کہ مزید پڑھیں
کراچی : بیرون ملک سے آنے والی فیملی کو یرغمال بناکر لوٹ لیا گیا دوسری واردات میں ملزمان نے میڈیکل اسٹور کے باہر موجود شہریوں کو لوٹ لیا
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں وائٹ کرولا گینگ سرگرم ہوگیا، بیرون ملک سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا۔ دوسری واردات میں ملزمان نے گلستان جوہر میں میڈیکل اسٹور کے باہر موجود شہریوں کو لوٹ لیا پولیس کے مطابق جس فیملی کو لوٹا گیا وہ ایئرپورٹ سے گھر پہنچی تو ملزمان نے انھیں مزید پڑھیں