جامشورو بائی پاس پر جی ڈی اے دھرنا ، کون سے متبادل راستے استعمال ہوسکتے ہیں جامشورو کے قریب تین جامعات میں تعلیمی سیشن معطل

جامشورو بائی پاس پر جی ڈی اے کا دھرنا جاری ہے، مسافروں کیلئے متبادل راستے استعمال کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کراچی حیدرآباد موٹروے پر جی ڈی اے کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ مظاہرین نے سندھ میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جامشورہ بائی مزید پڑھیں

شاپنگ مال آتشزدگی کیس: سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کے تمام مالز کے معائنے کا حکم گرفتار ملزمان کو مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے، اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، تحریری حکم نامہ جاری

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال آتشزدگی کیس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے تمام شاپنگ مالز کے معائنے کا حکم دیتے ہوئے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ گرفتار ملزمان کو مقدمہ میں پھنسایا جارہا ہے جبکہ اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں مزید پڑھیں

فوج نے سب کو آزما لیا، ہوسکتا ہے اب مارشل لاء یا ایمرجنسی لگ جائے یہی جج جوبیٹھے ہوئے ہیں مارشل لاء کو تحفظ اور لیگل کور دیں گے، حالات اچھے نہیں ہیں،اوپرجو کھچڑی پک چکی 10ماہ سے زیادہ حکومت نہیں چلنی۔ صدر جی ڈی اے پیر پگارا کا احتجاجی شرکاء سے خطاب

صدر جی ڈی اے پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا ہے کہ فوج نے سب کو آزما لیا، ہوسکتا ہے اب مارشل لاء یا ایمرجنسی لگ جائے، یہی جج جوبیٹھے ہوئے ہیں مارشل لاء کو تحفظ اور لیگل کور دیں گے، حالات اچھے نہیں ہیں،اوپرجو کھچڑی پک چکی 10ماہ سے زیادہ حکومت نہیں مزید پڑھیں

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل، کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے مگر کسی بھی غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی،پر تشدد رویہ اختیار کرنے یا اکسانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے ۔ اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے مگر کسی بھی غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ پر تشدد رویہ اختیار کرنے مزید پڑھیں

ن لیگ کو قومی اسمبلی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی مزید 6 نشستیں مل گئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی مزید 6 نشستیں مل گئیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان سمیت 5 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی کے بلوچستان سے 5 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  این اے 265 پشین سے مولانا فضل الرحمان کامیاب پائے ،این اے 260 چاغی سے جے یو آئی کے محمد عثمان بادینی کامیاب ٹھہرے۔ این اے 261 قلات سے جے یو آئی کےعبد الغفور حیدری کامیاب ہوئے،این اے مزید پڑھیں

’یہ امریکہ باہر رہو سے امریکہ مجھے بچاؤ تک یوٹرن سے بھی زیادہ تیز گئے‘ عمران خان کے امریکہ کیلئے جیل سے پیغام پر مسلم لیگ (ن) کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل سے امریکہ کیلئے دیے گئے پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے زریعے امریکہ کیلئے پیغام بھجواتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک میں ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر نظر رکھے مزید پڑھیں

مبینہ دھاندلی: جمہوری وطن پارٹی نے دھرنا دے دیا، سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں

بلوچستان کے حلقہ این اے 253 اور حلقہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جہموری وطن کے صوبائی صدر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی کی قیادت میں ربیع کینال کے مقام پر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کو بند کردیا گیا۔ جہموری وطن پارٹی بلوچستان کے صوبائی مزید پڑھیں

جی ڈی اے کا انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان ایم 9 موٹوے مکمل بند کی جائے گی، دھرنا منتظمین

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے انتخابی دھاندلی کے خلاف جمعہ کو احتجاج کا اعلان کردیا۔ جی ڈی اے کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد ایم 9 موٹروے کراچی اور جامشورو ٹول پلازہ کےمقام پر شرکاء کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ جامشورو اور کوٹری کو ملانے والے اوور ہیڈ برج پر اسٹیج مزید پڑھیں

گیان واپی مسجد میں پوجا نہ کی جائے، بھارتی مسلم رہنما کا انتباہ یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کبھی بنگال آئے تو گھیراؤ کریں گے، کولکتہ میں صدیق اللہ چودھری کا ریلی سے خطاب

بھارت کے ایک مسلم رہنما نے اتر پردیش کے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بنارس کی گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت دے کر بدامنی کی راہ ہموار نہ کریں۔ بنارس کی گیانی واپی مسجد کو واگزار کرانے کے حوالے سے کولکتہ میں جمیعت علمائے ہند کے تحت مزید پڑھیں