قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی اسمبلیوں کے 22 حلقے شامل ہیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 56 اور این اے 53 راولپنڈی کا حتمی نتیجہ روکا ہے، این اے 60 جہلم اور این اے 69 منڈی بہاؤالدین میں حتمی نتائج روک دیئے مزید پڑھیں

ن لیگ کو نقصان مہنگائی اور عمران خان کی سزاؤں پر ہمدردی سے ہوا نوازشریف کا خیال تھا اور ہے کہ سادہ اکثریت نہ ملے تو دوسروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانی چاہئیے۔راناثناء اللہ کی گفتگو

مسلم لیگ ن کے صدر راناثناء اللہ نے کہا کہ ن لیگ کو وسطی پنجاب میں نقصان مہنگائی اور عمران خان کی سزاؤں پر ہمدردی سے ہوا ہے۔انہوں نے جیوز نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا خیال تھا اور ہے کہ سادہ اکثریت نہ ملے تو دوسروں کے ساتھ مل کر حکومت مزید پڑھیں

پی پی 19 سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے

پی پی 19 سے بحیثیت آزاد امیدوار حصہ لینے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے، چوہدری عدنان پر فائرنگ کا واقعہ کچہری چوک کے پاس پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مزید پڑھیں

شیر افضل مروت کا خیبر پختونخواہ کے اعلیٰ پولیس افسران کو جیل بھیجنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے خیبر پختونخواہ کے اعلیٰ پولیس افسران کو جیل بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں شیر افضل مروت آئی جی خیبر پختونخوا ،تین ڈی آئی جیز اور سات ڈی پی اوز کو مزید پڑھیں

کراچی اور حیدرآباد کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کا تھا، ہے اور رہے گا، فاروق ستار بلدیاتی انتخابات کے نتائج آج جعلی ثابت ہوگئے، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج آج جعلی ثابت ہوگئے، مئیر کراچی اب استعفا دے دیں، کراچی اور حیدرآباد کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کا تھا، ہے اور رہے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مزید پڑھیں

ایک اور بڑا اپ سیٹ، آزاد امیدوار نے رانا ثناء اللہ کو شکست دے دی رانا ثناء اللہ این اے 100 فیصل آباد سے ہارے

سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے قومی اسمبلی نشست ہار گئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 فیصل آباد کے تمام 377 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ 131996 ووٹ لے کر مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان پشین سے جیت گئے ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشین سے قومی اسمبلی نشست جیت لی۔ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے حصہ لیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پشین کی نشست مزید پڑھیں

انتخابات 2024 کے غیر سرکاری غیر حتمی نامکمل نتائج میں پی ٹی آئی کو 156 نشستوں پر برتری قومی اسمبلی کی 32 نشستوں پر مسلم لیگ ن، 18 پر پاکستان پیپلز پارٹی کو برتری حاصل، الیکشن کمیشن نے 10 نشستوں کے سرکاری نتائج بھی جاری کر دی

انتخابات 2024 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کو 156 نشستوں پر برتری، قومی اسمبلی کی 32 نشستوں پر مسلم لیگ ن، 18 پر پاکستان پیپلز پارٹی کو برتری حاصل، الیکشن کمیشن نے 10 نشستوں کے سرکاری نتائج بھی جاری کر دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے الیکشن ڈیش مزید پڑھیں

ن لیگ کے 2بڑے برج اپنے حلقوں سے ہار گئے این اے 115میں جاوید لطیف کے مقابلے میں خرم شہزاد اور این اے 121میں شیخ روحیل اصغر کو وسیم قادر نے شکست دی

عام انتخابات میں بڑے بڑے اپ سیٹ سامنے آرہے ہیں ،الیکشن میں نامور برج الٹ گئے،آزاد امیدواروں نے متعدد حلقوں میں سیٹیں اپنے نام کر لیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 115سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءجاوید لطیف بڑے مارجن سے ہار گئے،ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ خرم شہزادواضح اکثر مزید پڑھیں

کل رات میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جان بوجھ کر غلط تاثر دیا گیا ن لیگ مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے،حتمی نتائج کے موصول ہوتے ہی نوازشریف جیت کی تقریر کے لیے ن لیگ کے ہیڈ کوارٹر کا رُخ کریں گے۔مریم نواز کا ٹویٹ

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کچھ حلقوں کے حتمی نتائج موصول ہوتے ہی جیت کی تقریر کریں گے۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جان بوجھ کر مزید پڑھیں