معلومات ملی ہیں شرپسند دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ بلوچستان سے آگے تک کی سرحد بہت لمبی ہے جہاں سے دہشت گرد آسکتے ہیں، احمد شاہ

نگراں وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس معلومات ہیں کچھ شرپسند دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے کہا کہ آج اپیکس کمیٹی میں اعلیٰ قیادت سمیت مزید پڑھیں

بلاول بھٹو کی انتخابی اہلیت الیکشن سے 2 دن قبل سپریم کورٹ میں چیلنج بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے، استدعا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی اہلیت الیکشن سے 2 دن قبل سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ شاہ محمد زمان نامی شہری نے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں جس مزید پڑھیں

پاکستان میں الیکشن کے دوران پابندیاں تشویشناک ہیں، امریکہ انٹرنیٹ کی بندش اور آزادی اظہار رائے میں رکاوٹوں کو دیکھ رہے ہیں‘ پاکستانی عوام کو خوف کے بغیر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ

پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے امریکی تبصرہ سامنے آگیا۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ پاکستان کے انتخابی عمل کو انتہائی باریک بینی سے مانیٹر کر رہا ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور آزادی اظہار رائے میں رکاوٹوں مزید پڑھیں

بشریٰ بی بی کا بنی گالہ کے گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع جنوری 2024 کو جاری خان ہاوٴس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں استدعا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ میں گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 31 جنوری 2024 کو جاری خان ہاوٴس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اورسابق مزید پڑھیں

آﺅ آج جلاوٴ، گھیراوٴ کا دور ختم کر دیں، مریم نواز پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو پیغام دیتی ہوں کہ وہ بھی نفرت کی سیاست کو دفن کردیں، قصور کھڈیا ں میں جلسے سے خطاب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آﺅ آج جلاوٴ، گھیراوٴ کا دور ختم کر دیں،میں سب کچھ بھلانے کو تیار ہوں، پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو پیغام دیتی ہوں کہ وہ بھی نفرت کی سیاست کو دفن کردیں۔قصورکھڈیاں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید پڑھیں

عام انتخابات 2024،پولنگ ختم ہونے کے بعد کتنے گھنٹے تک انتخابی نتائج نشر نہیں ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)عام انتخابات 2024،کوئی بھی ٹی وی چینل پولنگ ختم ہونے کے1گھنٹے تک انتخابی نتائج نشر نہیں کرے گا،کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی جیت کے حوالے سے سروے سے گریز کیا جائے ،کوئی بھی صحافی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا سے مزید پڑھیں

پیمرا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، الیکشن کمیشن

قومی میڈیا کیلئے جاری ضابطہ اخلاق پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، میڈیا کوآگاہ کرے خودمختاری اور سلامتی کیخلاف کوئی مواد نشر نہ کیا جائے،عدلیہ کی آزادی اور قومی اداروں مزید پڑھیں

این اے 155لودھراں، عفت طاہرہ سومرو کا جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان

این اے 155 لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار عفت طاہرہ سومرو سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے عفت طاہر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہوں نے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے حق میں مزید پڑھیں

عمران خان اور بشریٰ میاں بیوی نہیں، لیکن ناجائز تعلقات کا الزام بھی ختم ’بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو میاں بیوی تصور نہ کیا جائے‘، غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا جاچکا ہے، جس میں کہا گیا ہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو میاں بیوی تصور نہ کیا جائے۔ تاہم فیصلے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مقدمے کے دوران عمران خان اور بشری مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی سے نجات کیلئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، مصطفیٰ کمال تمام جماعتوں نے ہمیں آپشن کے طور پر پیش کیا ہے، مصطفیٰ کمال

ایم کیوایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے نجات دلانے کے لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ ایم کیوایم، جی ڈی اے اور جے یوآئی کے اتحاد سے سندھ کے عوام کو امید کی کرن نظر آئی ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی مزید پڑھیں