سندھ سے ہنی مون منانے کشمیر جانے والا جوڑا المناک حادثے کا شکار پولیس نے دروازہ توڑ کر میان بیوی دونوں کو ریسکیو کیا

وادی نیلم میں کٹن کے مقام ریسٹ ہاؤس کے کمرے میں مبینہ طور پر گیس بھر جانے کے باعث سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والا نو بیاہتا دولہا احسن زندگی کی بازی ہار گیا، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا نئی نویلی دلہن کو مظفرآباد ریفر کردیا گیا۔ نیلم پولیس مزید پڑھیں

جن کو آزما چکے ہیں ان کو آزمانا ٹھیک نہیں، نواز شریف خیبرپختونخوا والو کیوں ایک شخص کے دھوکے میں آئے؟ آپ نے ایسے شخص کو چنا جس نے آپ کو بھی پھنسایا اور ملک کو بھی پھنسا دیا‘ نیا پاکستان تلاش کرتے کرتے پرانا بھی تباہ کر دیا۔ سوات میں جلسہ عام سے خطاب

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا والو کیوں ایک شخص کے دھوکے میں آئے؟ نیا پاکستان کرتے کرتے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا، جن کو آزما چکے ہیں ان کو آزمانا ٹھیک نہیں۔ سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ مزید پڑھیں

بشریٰ بی بی کی سزا سے ہمیں کوئی خوشی نہیں ہے، ناصر حسین شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی کو گھر میں رکھا گیا ہے تو ہم اس کی مذمت نہیں کرتے، خواتین کو گھروں پر رکھنے کی ایسی روایت پڑتی ہے تو اچھی بات ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ مزید پڑھیں

مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا۔ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کردار سے سخت مایوس ہوں ،آج کل ہمارے فاصلے کافی واضح ہیں،ن لیگ مزید پڑھیں

این اے 132: ٹکر کا مقابلہ، کس کا پلڑا بھاری؟

اسلام آباد(زاہد گشکوری،ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے انتخابات 2024 میں عوامی ووٹ کے حصول اور دوبارہ منتخب ہونے کیلئے انتخابی مہم پورے جوبن پر ہے۔ تاہم بعض پیچیدگیوں کے باعث تین سابق وزرائے اعظم سمیت کئی بڑی سیاسی شخصیات کا پارلیمانی مستقبل غیر یقینی دکھائی دیتا ہے مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما ریحان زیب خان کو قتل کر دیا گیا باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ریحان زیب خان بطور آزاد امیدوار حلقے سے الیکشن لڑ رہے تھ

پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکن اور آزاد امیدوار ریحان زیب کو قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے صدیق آباد کے قریب ریحان زیب خان پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ریحان زیب خان شدید زخمی ہو گئے۔ ریحان زیب خان کو تشویشناک حالت میں مزید پڑھیں

قانون نے اپنا راستہ اپنایا،خاور مانیکا کا بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں ملنے والی سزا پر ردِعمل 28 سال میرے ساتھ رہ کر جو کیا اس پر کوئی افسوس نہیں کرتا،کسی نے میرے گھر اور میرے بچوں کا پوچھ؟پانچ سال ہم چپ رہے ہیں،میں نے سب اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔خاور مانیکا کی گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید کی سزا سنادی گئی جب کہ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نا اہل بھی قرار دے دیا گیا، خاور مانیکا کا مزید پڑھیں

الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کر سکتی ہے یہ طے ہے کہ جس جماعت کے پاس اکثریت ہو گی پہلے اسے حکومت کا موقع دیا جائے گا، بلاول بھٹو وزیراعظم بنا تو ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہو گا۔آصف زرداری کا بیان

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کر سکتی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔یہ طے ہے کہ جس جماعت کے پاس اکثریت ہو گی پہلے اسے مزید پڑھیں

عالمی سطح پر جعلی ادویات کی فروخت میں اضافے کا انکشاف

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر جعلی ادویات کی فروخت میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ گزشتہ برس ذیابیطس کی مشہور ادویات کی فراہمی میں عالمی سطح پر ہونے والی قلت کے مزید پڑھیں

الیکشن 2024: بیلٹ پیپرز کی مزید چھپائی کی گنجائش ختم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز کی مزید چھپائی کی گنجائش ختم ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق صورتحال پرغور کے لیے ہنگامی اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لا شریک ہوئے۔ ذرائع الیکشن مزید پڑھیں