عدلیہ مخالف سوشل میڈیا مہم ، جے آئی ٹی نے 65افراد کو نوٹسز جاری کر دئیے ایف آئی اے نے نامزد ملزمان کو 30 اور 31 جنوری کو طلب کیا ہے جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 مشہور شخصیات کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں

عدلیہ مخالف سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف ایف آئی اے اور جے آئی ٹی نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اورریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات کی تشہیر پر 65 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے مزید پڑھیں

طلاق، طلاق، طلاق۔ محض تین الفاظ یا انمِٹ داغ

ہم اپنی زندگی میں کتنے ہی ایسے فیصلے کرتے ہیں، جن پر بعد میں پچھتانا پڑتا ہے۔ دوستوں کی ٹولیاں اور دفاتر کی راہداریاں ہم صرف اس لیے چھوڑ دیتے ہیں کیوں کہ ہم وہاں مس فٹ ہو رہے تھے۔ یقیناً شادی کا رشتہ ان معاشی اور معاشرتی بندھنوں سے بڑھ کر ہے۔ لیکن یہاں مزید پڑھیں

پی ٹی آئی انتخابی مہم سے آؤٹ، ن لیگ اِن

ان کی پارٹی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے باعث پی ٹی آئی انتخابی مہم سے تقریباً آؤٹ نظر آتی ہے۔ 61 سالہ جمال احسن خان کہتے ہیں، ’’ہماری پارٹی کے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔‘‘ جمال احسن خان عمران خان کی جگہ میانوالی مزید پڑھیں

بلاول بھٹو نے شہباز شریف کے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا

پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں مناظرے اور معائنے کے لئے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور مزید پڑھیں

ایران میں 9 پاکستانی قتل ، دفتر خارجہ کی شدید مذمت

ایران کے شہر سراوان میں نامعلوم افراد نے 9 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا۔ سراوان میں 9 پاکستانیوں کا قتل دہشت گردی اور قابل نفرت واقعہ قرار، پاکستان نے ایران سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔  دفتر خارجہ ترجمان نے ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں پیش آنے والے واقعے مزید پڑھیں

کراچی میراتھن 2024، خواتین اور اسکولز کے بچے بھی حصہ لے سکتے ہیں میراتھن میں 4 مختلف کیٹگریز کی 4 ریسیز ہوں گی

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پہلی کراچی میراتھن اتوار کو ہوگی، کراچی میراتھن میں 4 مختلف کیٹگریز کی 4 ریسیز ہوں گی، صوبائی وزیر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ وہ خود بھی میں اس میراتھن میں حصہ لیں گے۔ کراچی میراتھن 2024 کے سلسلے میں پریس کانفرنس نگراں صوبائی وزیر کھیل، مزید پڑھیں

عام انتخابات، امریکا کا پاکستان میں آزادی اظہار اور پریس پابندیوں پر تشویش کا اظہار پاکستان کے مستقبل کی قیادت کافیصلہ اس کے عوام کوکرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے،اظہار رائے کی بندش پاکستان کی اپنی ہی پالیسی کے خلاف ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستان میں آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کافیصلہ اس کے عوام کوکرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جمہوریت کو آگے بڑھانے میں آزاد مزید پڑھیں

اسٹیبلشمنٹ 9 مئی کے کرداروں کو بھولنے اور معاف کرنے کو تیار نہیں، رانا ثناء اللہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا ووٹر موجود نہیں، اینٹی امریکا ووٹر پی ٹی آئی کیساتھ ہے، پیپلزپارٹی بعض آزاد اُمیدواروں کو فنڈ کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کا زیادہ تر ووٹ پی ٹی آئی کے پاس گیا ہے، لیگی رہنما کی گفتگو

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ 9 مئی کے کرداروں کو بھولنے کو تیار ہے نہ معاف کرنے کو، پنجاب میں پی ٹی آئی کا ووٹر موجود نہیں، اینٹی امریکا ووٹر پی ٹی آئی کیساتھ ہے لیکن اس کی بنیاد سائفر ہے، احتجاج کی حد ہوتی ہے، حد مزید پڑھیں

استحکام پاکستان پارٹی کو پنجاب میں سیاسی جماعت کی حمایت مل گئی عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کر لیا

استحکام پاکستان پارٹی کو پنجاب میں سیاسی جماعت کی حمایت مل گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان کی صدر آئی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں مزید پڑھیں

عدلیہ،چیف جسٹس مخالف مہم ،519 سوشل میڈیا صارفین کا ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے

عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف مہم شروع کرنے والے 519 سوشل میڈیا صارفین کا ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے اعلی عدلیہ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا پر مزید پڑھیں