اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری اسکول کے احاطے میں زائرین اور باہر آنے والوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے، ایڈوائزری

اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں اسکول کے احاطے میں زائرین اور باہر آنے والوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔ اسکولز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سیکیورٹی کو یقینی مزید پڑھیں

کوئٹہ : چمن دھرنا اور گاڑیوں کو روکے جانے کیخلاف احتجاج چمن دھرنے کے شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے، مظاہرین

کوئٹہ میں بلیلی چوک پر چمن دھرنا اور گاڑیوں کو روکے جانے کے خلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ چیئرمین آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے مزید پڑھیں

کیا کراچی میں مزید بارش ہوگی؟ صبح ہونے والی بارش دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں تیز ہواؤوں کے باعث بادل برسے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح ہونے والی بارش دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید بارش کے حوالے سے مزید کوئی پیشگوئی نہیں ہے۔

میڈیا سے بات کرنے سے روکنے پر عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ میں آپ کی کوئی بات نہیں سنوں گا، یہ اوپن ٹرائل ہے، میڈیا سے گفتگو ہمارا حق ہے،عمران خان ؛ جیل انتظامیہ نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید ورائچ نے بانی پی ٹی آئی کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ آپ جیل ٹرائل پر ہیں یہاں بات نہیں کر سکتے، عمران مزید پڑھیں

وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کیلئے آیا ہوں،نواز شریف کراچی سے مانسہرہ اور مظفرآباد تک ٹرین سروس شروع کریں گے، پاکستان کو بگاڑنے والے اسے بگاڑ کر چلے گئے، قائد ن لیگ کا مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کیلئے آیا ہوں، ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی ہے۔ اگر پانچ ججز مجھے نہ نکالتے تو یہاں ایئرپورٹ ہوتا، مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن کا مزید پڑھیں

نگران حکومت کا الیکشن کے دوران انٹرنیٹ بند کیے جانے کے سوال پر رد عمل انٹرنیٹ بند ہونے کی وجوہات تکنیکی ہوتی ہیں،اس بات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ مستقبل میں انٹرنیٹ سروس میں کوئی رخنہ نہیں ہوگا۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی

نگران حکومت نے الیکشن کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی بحالی سے متعلق سوال پر رد عمل دے دیا۔صحافی نے پوچھا کیا آپ یقینی بنائیں گے کہ انٹرنیٹ سروس الیکشن کے دنوں میں بلاتعطل جاری رہیں گی؟پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال پر نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ ابھی مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایت نامہ جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی ، اس مدت کے بعد جلسے جلوس، کارنر میٹنگز نہ کی جائیں۔ہدایت نامہ کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ مزید پڑھیں

پاکستان اور چین علاقائی امن، عوام کی خوشحالی کے مشتر کہ حامی ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی امن، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حامی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ کن ویڈ ونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، چینی نائب وزیر مزید پڑھیں

قسطوں پر موبائل کے حکومتی پروگرام سے امیدیں لگانے والوں کو مایوسی قسطوں پر موبائل فون دینے کا پروگرام تشہیر کے بعد ممکنہ تاخیر کا شکار

قسطوں پر موبائل کے حکومتی پروگرام سے امیدیں لگانے والوں کو مایوسی ہوگئی کیونکہ قسطوں پر موبائل فون دینے کے پروگرام کی خاصی تشہیر کی گئی لیکن اب یہ منصوبہ ممکنہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے موبائل فون فنانسنگ اسکیم کے متوقع آغاز کو دھچکا لگا مزید پڑھیں

کراچی: گورنمنٹ اسکول کی چھت سے ٹکڑے کلاس میں بیٹھی طالبات پر آگرے بچیاں معجزانہ طورپرمحفوظ رہیں، محکمہ تعلیم سے مرمت کروانے کا مطالبہ

کراچی کے علاقے ملير میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں چھت کے ٹکڑے کلاس میں بیٹھی طالبات پرگرگئے۔ قائد آباد گورنمنٹ گرلزلوئر اسکول میںٓ دوران تدریس کلاس میں بیٹھی بچیوں پر اچانک چھت کے پلستر کے ٹکڑے گرنے سے کلاس میں بھگدڑ مچ گئی. تاہم بچیاں معجزانہ طورپرمحفوظ رہیں۔ واقعے سے پریشان والدین کا کہناہے مزید پڑھیں