تحریک انصاف کے رہنماءخیال کاسترو فیصل آباد سے گرفتار سابق صوبائی وزیر اپنی ضمانت کروانے کیلئے ضلع کچہری آئے تھے ،خیال کاسترو کو اینٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹس بھی جاری کئے تھ

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ خیال کاسترو ضمانت کروانے کیلئے ضلع کچہری پہنچے تھے۔ خیال کاسترو پولیس کو 9 مئی مقدمات میں مطلوب تھے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خیال کاسترو کو اینٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے۔ رہنما تحریک مزید پڑھیں

تحریک انصاف کو انتخابات نہ لڑنے دینا کون سی جمہوریت ہے،پرویزالٰہی میں نے مشکل وقت میں آج تک کسی کا ساتھ نہیں چھوڑا، میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں،عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو انتخابات نہ لڑنے دینا کون سی جمہوریت ہے۔ میں نے مشکل وقت میں آج تک کسی کا ساتھ نہیں چھوڑا، میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں۔ راولپنڈی کی عدالت میں صحافیوں سے مزید پڑھیں

عمران خان کے فیصلوں نے ملک کو ایک بار پھر دہشتگردی کی طرف دھکیل دیا،بلاول بھٹو زرداری بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو بتائے دہشتگردوں کو معافی دے دی،اگر ان سے بات کرنی تھی تو پاکستان کا آئین تسلیم کرواتے،ٹی وی انٹرویو میں گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹی ٹی پی کو واپس لانے کے فیصلے نے ملک کو پھر دہشتگردی میں دکھیلا۔ عمران خان نے پارلیمنٹ کو بتائے بغیر ٹی ٹی پی کو خود ہی معافی دے دی، ٹی ٹی پی سے بات مزید پڑھیں

پاکستان کا ایران کیساتھ کشیدگی ختم ، سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی کایبنہ اجلاس میں ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نےسیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےسیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیکیورٹی پر مامور اہلکار انتخابات کے پر امن انعقاد میں کمیشن کی معاونت کریں گے،تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشنز کی سیکیورٹی کیلئے اہلکار تعینات ہوں گے،بیلٹ پیپرز مزید پڑھیں

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، مزید پڑھیں

پاکستان کے ایران میں جوابی حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں سکیورٹی فورسز نے میزائلوں اور راکٹوں سے ایرانی حدود کے 40 کلومیٹر اندر 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا‘ جہاں بلوچ دہشتگرد تنظیموں کے اہم سرغنہ اپنی فیملی کے ہمراہ موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس

پاکستان کی جانب سے ایران میں جوابی حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے راکٹوں اور میزائلوں سے ایران کی حدود میں 40 کلومیٹر اندر جوابی حملے کیے، آپریشن مرگ بر سرمچار میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا مزید پڑھیں

Live Updates اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ عمران اسماعیل کو ملاقات کے لیے نہیں کہا پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے، گرفتاریاں کر کر کے اب ان کی جان نکلی ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا گیا کہ دستخط موجود نہیں ہیں، میرے کاغذات پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب باجوہ نے دستخط کروائے تھے، ان کو میرے خلاف کچھ نہیں ملا، مجھے ناک مزید پڑھیں

Live Updates ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟ پاک ایران کشیدگی پر عمران خان کا ردعمل جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تعلقات خراب ہوں وہ آج خوش ہیں لیکن سوچیں کیا ایران کے ساتھ تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے؟ ہمیں ایران کے معاملے کو بڑھاوا دینے کے بجائے صورتحال کو ڈیفیوز کرنا چاہیے، پاک ایران کشیدگی پر عمران خان کا ردعمل

عمران خان کی جانب سے پاکستان پر ایران کے حملے کی مذمت۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جمعرات کے روز سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک ایران کشیدگی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حملے کی مذمت مزید پڑھیں

چودھری سرور کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں بےبنیادہیں، حمزہ کرامت

پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چودھری سرور کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیاگیا۔  چودھری سرور کے ترجمان حمزہ کرامت نے کہا کہ سابق گورنر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں بےبنیادہیں، انہوں نے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا مزید پڑھیں