اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای ایرانی سپریم لیڈر نے ٹی وی پر اپنی پہلی تقریر کے موقع پر فلسطینی اسکارف بھی پہنا ہوا تھا

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد ٹیلی ویژن پر اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ ہم ان لوگوں کے ہاتھ چومتے ہیں جنہوں نے صیہونی حکومت پر حملے کی مزید پڑھیں

لندن انڈرگراونڈ ریل میں فلسطین اور اسرائیل کے حامیوں میں تصادم، سفارتخانے کے سامنے مظاہرے پر گرفتاریاں ایک اسرائیلی شہری نتے اپنے ملک کا پرچم تھام کر فلسطینیوں کے ایک گروپ کو بھی نشانہ بنایا، برطانوی میڈیا

لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کے بعد پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ کینسنگٹن ہائی اسٹریٹ پر ایک عمارت کو نقصان پہنچنے پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فلسطینی اور اسرائیلی حامیوں کے درمیان لندن انڈر گراؤنڈ اسٹیشن پر اس وقت جھڑپیں ہوئیں مزید پڑھیں

اسرائیل اور فلسطین کی موجودہ کشیدگی، ’دونوں اطراف کے معصوم انسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں‘ جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے میں اس کی مذمت کرتی ہوں، جمائمہ گولڈ اسمتھ

فلم پروڈیوسر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ کشیدگی کے دوران انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے سے دونوں فریقوں کو تباہ کن نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ فلسطین میں برسوں سے مزید پڑھیں

قسام بریگیڈ نے یرغمال اسرائیلیوں کے قتل کی دھمکی دے دی غزہ پر حملے جاری رہے تو ہم یرغمالیوں کو قتل کرنے پر مجبور ہوں گے، ترجمان قسام بریگیڈ

حماس کی ذیلی عسکری تنظیم قسام بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور شہریوں کو قتل کرنا جاری رکھا تو وہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو قتل کر دیں گے۔ الجزیرہ کے مطابق قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ’بغیر کسی وارننگ کے بے گناہ شہریوں مزید پڑھیں

اسرائیل کی جیلوں میں کتنے فلسطینی قیدی موجود ہیں؟ حماس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے کافی اسرائیلی قیدی ہیں۔

ہفتے کی صبح گولف کارٹس، وینوں، گلائیڈرز اور موٹر سائیکلوں پر حماس کے جنگجو اسرائیل پر حملہ آور ہوئے اور درجنوں اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بنا کر غزہ میں لے گئے۔ فلسطینی گروپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے گرفتار اسرائیلیوں کو استعمال کرنے کا مزید پڑھیں

اسرائیل پر حملے کے دوران وائرل ویڈیو میں موجود خاتون کون ہیں؟ نیم برہنہ خاتون کے بازو بے جان، ٹانگیں ٹوٹی ہوئی تھیں اور اس کے چاروں اطراف حماس کے جنگجو بیٹھے ہوئے تھے۔

 اسرائیلیوں کو یرغمال بنانے کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں نیم برہنہ خاتون کو پک اپ ٹرک میں بے ہوش پڑے دیکھا جاسکتا تھا۔ خاتون کے بازو بے جان، ٹانگیں ٹوٹی ہوئی تھیں اور اس کے چاروں اطراف حماس کے جنگجو بیٹھے ہوئے تھے۔ اس خاتون کے حوالے سے مزید پڑھیں

فلسطینیوں نے اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں سے بچنے کیلئے محلہ کمیٹیاں بنالیں مغربی کنارے میں ہنگامہ آرائی کرنے والے آباد کاروں کو اسرائیلی فوج کی پشت پناہی حاصل ہے، فلسطینی

مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں نے اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں سے بچنے کیلئے محلہ کمیٹیاں بنالیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے ایک بچے سمیت 4 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد شہریوں نے کمیٹیاں تشکیل دیں۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں کے بعد مغربی کنارے میں مزید پڑھیں

لائیو نشریات کے دوران رہائشی عمارات پر اسرائیلی بمباری، الجزیرہ کی رپورٹر دہل گئی ‘یہ کوئی فوجی انفرااسٹرکچر نہیں بلکہ رہائشی عمارت تھی’

اسرائیلی فضائیہ کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیل نے غزہ میں متعدد بلند عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں دو بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں حماس کا ”فوجی اسٹرکچر“ موجود تھا۔ یہ اعلان غزہ شہر میں فلسطین ٹاور مزید پڑھیں

ہمارے پاس تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرانے کیلئے کافی اسرائیلی یرغمال ہیں، حماس حماس نے اسرائیلی فوج کے میجر جنرل کو یرغمال بنالیا، عرب میڈیا کا دعویٰ

حماس کے نائب سربراہ صالح العروری کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس کافی اسرائیلی قیدی ہیں جن کے بدلے وہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرا سکتے ہیں۔ حماس کے نائب سربراہ نے الجزیرہ کو بتایا کہ ’ہم بہت سے اسرائیلی فوجیوں کو مارنے اور پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں

بھارت نے کینیڈا کے 41 سفارت کارملک سے نکال دیے جسٹس ٹروڈو کے الزامات کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں

بھارت نے کینیڈا سے کہا ہے کہ وہ 10 اکتوبر تک اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلالے۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ کینیڈا کی وزارت خارجہ اور بھارتی حکومت نے مزید پڑھیں