ٹوکیو: زلزلوں پر تحقیق کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ جاپانی محقق پروفیسر یاگی یوجی ( YAGI Yoji) نے پیشن گوئی کی ہے کہ جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو آئندہ مستقبل میں مزید شدید زلزلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مؤقر انگریزی اخبار ’عرب نیوز‘ کے مطابق جاپان کی یونیورسٹی آف تسوکوبا مزید پڑھیں
زمرہ: بین الاقوامی
بین الاقوامی
خفیہ ٹیکنالوجی، ترکیہ میں زلزلہ امریکہ نے پیدا کیا؟ امریکی بحری جہاز ترکیہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، امریکہ نے سفارت خانہ بند کیا، آسمان میں عجیب روشنی پیدا ہوئی اور زلزلہ آگیا۔
ترکیہ میں ایک طرف جہاں تباہی کے باعث سماجی اتحاد کا مطالبہ اور امدادی کوششوں کی ہدایات کی جارہی ہیں، وہیں افواہوں کا بازار بھی گرم ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے ترکیہ اور شام میں آنے والا زلزلہ امریکی خفیہ ٹیکنالوجی ”HAARP“ کا نتیجہ ہے۔ ٹوئٹر پر گزشتہ رات سے #HAARP ٹرینڈ کر رہا ہے مزید پڑھیں
ترکیہ زلزلہ، کیا واقعی نیوکلئیر پلانٹ میں دھماکہ ہوا؟ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے ترکیہ زلزلے میں نیوکلئیر پاور پلانٹ تباہ ہوا۔
پیر کو ترکیہ اور شام کو ہلا کر رکھ دینے والے 7.8 شدت کے زلزلے کی سوشل میڈیا پر پھیلی ویڈیوز میں کئی پرانی اور غیر متعلقہ ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں، ان ویڈیوز میں دکھائی گئی تباہی کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہوئی۔ انہی مزید پڑھیں
برطانیہ آف شور کمپنیوں کا مرکز، 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت
لندن: برطانیہ آف شور کمپنیوں کا دوسرا مرکز بن گیا ہے، ملک میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت ہیں۔ برطانیہ کے متعلق یہ انکشاف ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یوکے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ لگژری پراپرٹیز سمیت 6.7 بلین پاؤنڈز ( مزید پڑھیں
ترک صدر کا ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مجموعی طور پر اموات 26 سو سے زیادہ ہوگئی ہیں
ترک صدر رجب طیب اردوان نے لک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مجموعی طور پر اموات 26 سو سے زیادہ ہوگئی ہیں۔ انقرہ سے عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر اردگان نے کہا کہ ترکیہ میں ایک ہفتے تک مزید پڑھیں
ترکی میں ایمرجنسی نافذ، شہریوں سے موبائل فونز استعمال نہ کرنے کا مطالبہ
ترکیہ نے زلزلے کی تباہی کے پیش نظر ریاستی سطح پر ایمرجنسی (یعنی ہنگامی صورتحال) نافذ کر دی ہے۔ میڈیا رپور ٹکے مطابق شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز استعمال نہ کریں تاکہ امدادی رضاکار آپس میں رابطہ قائم کر سکیں۔
پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشتگرد دکھایا جاتا ہے، اسلامو فوبیا حقیقی مسئلہ ہے، جمائمہ خان
واشنگٹن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خود کش بمبار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور یا دکھایا جاتا ہے۔ انہوں نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو ایک تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے مزید پڑھیں
حرمین شریفین میں خواتین مشاورتی کونسل قائم کرنے کا فیصلہ
ریاض: حرمین شریفین میں خواتین مشاورتی کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین میں خواتین کی مشاورتی کونسل قائم کی جائے گی خواتین کی مشاورتی کونسل حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر قائم کی جارہی ہے۔ His Excellency the General President مزید پڑھیں
یوکرینی افواج نے 600 سے زائد دیہات روسی قبضے سے چھڑوا لیے
کیف:یوکرینی افواج نے 600 سے زائد دیہات روسی قبضے سے چھڑوا لیے، اس حوالےسے کیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج گزشتہ ماہ کے دوران ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں روسی افواج کے کنٹرول سے 600 سے زائد بستیوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ یوکرین کی طرف سے رات گئے مزید پڑھیں