الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کردی الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی فہرست میں بلا کا نشان موجود نہیں ،سیاسی جماعتوں کے لئے 145 انتخابی نشانی مخصوص کیے گئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کردی ۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں کے لئے انتخابی نشان کی فہرست ریٹرننگ آفیسروں کو بھجوادی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی فہرست میں بلا کا نشان موجود نہیں ۔ سیاسی جماعتوں کے لئے 145 انتخابی نشانی مخصوص کیے گئے۔

آزاد امیدواروں کے لئے 177 انتخابی نشان بھی فہرست میں مخصوص کر دیئے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 329 انتخابی نشان کی فہرست ریٹرننگ آفیسروں کو بھیج دی۔ امیدواروں کو کل انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے والی 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ،جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ ہوئی ان میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان، آل پاکستان منارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک ،عوامی پارٹی پاکستان ایس، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی ، سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی ، پاکستان نیشنل مسلم لیگ ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی ، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک ، نظام مصطفی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ جناح شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 13سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ڈی لسٹ ہونے والی سیاسی جماعتوں کو متعدد بار انٹراپارٹی کروانے سے متعلق شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے پاکستان کی انٹرا پارٹی تفصیلات قبول کر لیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعیت علمائے پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان جاری کر دیا گیااپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ مذکورہ سیاسی جماعتوں نے نوٹس موصول کے بعد غیر سنجیدہ رویہ اپنایا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں